Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے مرنے والوں کیلئے کیا لفظ استعمال ہونا چاہیے؟

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 08:34am

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے مرنے والوں کیلئے لفظ "شہید" یا "جاں بحق" استعمال کیا جائے۔

اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے ہلاک کی بجائے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے، میتوں کو احترام سے دفنائیں اور نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مساجد کو کمیونٹی سنٹر قرار دیا جانا چاہیے، تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں۔

انہوں نے بتایا کونسل نے قرار دیا ہے کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، لوگ اپنے پیسوں میں سے حکومت کی مدد کریں۔